مفت میں پی ایس ایل کھیلنے کیلئے تیار ہوں، منتخب کرلیا جائے:کپتان نمیبیا

کراچی،دسمبر۔نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں۔رپورٹ کے مطابق کامران اکمل کی پی ایس ایل سے دستبرداری کی خبر سامنے آنے کے بعد ایراسمس نے پی ایس ایل کھیلنے کا اظہار کیا۔اپنے بیان میں نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے کہا کہ مجھے پاکستان سپرلیگ میں منتخب کرلیا جائے، پاکستان سپر لیگ مفت میں کھیلنے کو تیار ہوں۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی نے کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں پک کیا جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹر نے پی ایس ایل سے احتجاجاً دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles