چوطرفہ فروخت کے باعث شیئر بازار کریش

ممبئی، دسمبر۔ عالمی سطح سے کمزور اشارے کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر اینرجی ، تیل اور گیس اور رئیلٹی سمیت تمام گروپوں میں فروخت ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ پیر کو مسلسل دوسرے دن لال نشان میں رہی۔ اس دوران سینسیکس میں 503 پوائنٹس اور نفٹی میں 143 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 503.25 پوائنٹس گر کر 58283.42 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 143.05 پوائنٹس بڑھ کر 17368.25 پوائنٹس پر رہا ۔ درمیانی کمپنیوں میں فروخت جبکہ چھوٹی کمپنیوں میں خرید و فروخت دیکھی گئی۔ بی ایس ای مڈ کیپ 0.53 فیصد گر کر 25571.64 پوائنٹس جبکہ اسمال کیپ 0.24 فیصد بڑھ کر 29332.19 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔صارفین کی پائیدار اشیاء بی ایس ای پر معمولی طور پر 0.01 فیصد بڑھیں جبکہ دیگر تمام گروپ لال نشان میں رہے۔ اس عرصے کے دوران اینرجی میں سب سے زیادہ 1.75 فیصد کمی درج کی گئی۔ اس کے بعد رئیلٹی 1.24 فیصد اور تیل اور گیس 1.23 فیصد کمی ہوئی۔بی ایس ای پر کل 3637 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جس میں 1912 میں اضافہ اور 1554 میں کمی واقع ہوئی اور 171 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔عالمی سطح پر بھی ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.08 فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ شینگ میں 0.17 فیصد کی کمی ہوئی، جب کہ جرمنی کے ڈی ای ایکس میں 0.87 فیصد، جاپان کے نکیئی میں 0.71 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.40 فیصد اضافہ ہوا۔

Related Articles