ملک میں کورونا کی شرح اموات 2.01 فیصد

نئی دہلی،ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 861 کورونا متاثرین کی مونے کے درمیان کورونا شرح اموات کی شرح گھٹ کر 2.01 فیصد ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے ذریعہ اتوار کو جاری اعدادو شمار کے مطابق 8 اگست کو ملک بھر میں 861 کورونا متاثرین کی موت ہوگئی جس سے اب تک اس انفیکشن کی وجہ سے جان گنوانے والے افراد کی تعداد بڑھکر 43 ہزار کے پار 43,379 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ 275 کورونا متاثرین نے مہاراشٹر میں دم توڑا۔اس کے علاوہ تمل ناڈو میں 118،آندھرا پردیش میں 97 ، کرناٹک میں 93 ، مغربی بنگال میں 51 ، اترپردیش میں 47 ، گجرات میں 23 ، پنجاب میں 23 ، دہلی میں 16 ، مدھیہ پردیش میں 15 ، بہار میں 13 ، تلنگانہ میں 12 ، اڈیشہ 12، راجستھان میں 11اور جموں وکشمیر میں 10 کورونا متاثرہ زندگی کی جنگ ہار گئے۔
08 اگست کو ، انڈمان اور نیکوبر جزیروں ، چنڈی گڑھ ، چھتیس گڑھ ، آسام ، گوا ، ہریانہ ، جھارکھنڈ ، کیرالہ ، منی پور ، میگھالیہ ، پدوچیری ، تریپورہ اور اتراکھنڈ میں 10 سے کم کورونا کے مریض فوت ہوگئے۔

ہماچل پردیش ، لداخ ، ناگالینڈ اور سکم میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اروناچل پردیش ، دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں ایک بھی کورونا متاثر نہیں ہوا۔ میزورم ملک کی واحد ریاست ہے جہاں ایک بھی شخص کورونا سے متاثر نہیں ہوا۔

Related Articles

Check Also

Close