اگلے تین مہینوں میں تمام بلدیاتی اداروں میں انتخابات مکمل ہوجائیں گے:ممتا بنرجی

کلکتہ دسمبر ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج یقین دلایا ہے کہ اگلے تین مہینوں میں ریاست کے تمام میونسپلٹیوں میں انتخابات مکمل کرلئے جائیں گے۔خیال رہے کہ ریاست کے سو سے زاید میونسپلٹیوں کی مدت گزشتہ ڈیڑھ سالوں سے مکمل ہوچکی ہے۔مگر کوروناکی وجہ سے وقت پر انتخابات نہیں ہوسکے۔اس معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ میں سماعت بھی چل رہی ہے۔پیر کو ریاستی الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ کو مطلع کیا کہ ریاست کی تمام بلدیات میں انتخابات مئی تک مکمل کر لیے جائیں گے۔آج شمالی بنگال کے دورے کے دوران ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت اگلے تین ماہ میں تمام بلدیاتی اداروں میں انتخابات مکمل کرالے گی۔کلکتہ میونسپل کارپوریشن میں 19دسمبر کو انتخابات ہورہے ہیں۔ریاستی حکومت اور ریاستی الیکشن کمیشن ریاست کی باقی میونسپلٹیوں میں مرحلہ وار ووٹنگ کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔تاہم، اپوزیشن جماعتوں کا تمام بلدیاتی اداروں میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کا مطالبہ کررہی ہے۔ بی جے پی نے بھی اس مطالبہ کو لے کر عدالت سے رجوع کیا ہے۔تاہم، ریاستی الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ تمام بلدیاتی اداروں کے پاس ووٹ ڈالنے کے لیے بنیادی ڈھانچہ نہیں ہے۔ تمام بلدیات میں بیک وقت ووٹنگ کے لیے کمیشن کے پاس ای وی ایم کی مطلوبہ تعداد نہیں ہے۔ کمیشن نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ کورونا کی صورتحال میں 100 سے زائد بلدیات میں ووٹنگ خطرناک ہے۔ اس کے علاوہ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری امتحانات کا حوالہ دینے کے علاوہ ریاستی الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایک ساتھ انتخابات کرانے کے نتیجے میں ضابطہ اخلاق ایک ساتھ نافذ ہوں گے اور اس کی وجہ سے ریاست میں ترقیاتی کام رک جائیں گے۔بی جے پی نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تغلقی فیصلہ سناتی ہیں اور ریاستی الیکشن کمیشن ان کے اشارہ پر کام کررہی ہے۔

 

Related Articles