وسیم رضوی نے سناتن مذہب اپنایا

لکھنو، دسمبر۔اپنے متنازعہ بیانات پر اکثر سرخیوں میں رہنے والے شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے سابق صدر وسیم رضومی نے پیر کو سناتن مذہب اپنا لیا۔رضوی نے یہ اطلاع خود ایک ویڈیو میں جاری کی۔ غازی آباد کے ڈاسنا میں ایک مندر میں یتی نرسمہانند سرسوتی نے انہیں سناتن مذہب قبول کرایا۔رضوی نے کہاکہ مذہب تبدیلی کی یہاں پر کوئی بات نہیں ہے، جب مجھ کو اسلام سے نکال دیا گیا تب یہ میری مرضی ہے کہ میں کس مذہب کو قبول کروں۔ سناتن مذہب دنیا کا سب سے پہلا مذہب ہے اور اس میں اتنی اچھائیاں ہیں جو کسی دوسرے مذہب میں نہیں ہیں۔ اسلام کو میں نے کبھی مذہب نہیں سمجھا۔ ہر جمعہ کو جمعہ کی نماز میں میرے اور یتی نرسمہانند کے سرپر انعام کی رقم بڑھا دی جاتی ہے۔ا س لئے میں اپنی مرضی سے آج سناتن مذہب اپنا رہا ہوں۔اس موقع پر یتی نرسمہا نند سرسوتی نے کہاکہ وسیم رضوی تیاگی برادری سے جڑیں گے۔ رضوی کا نام اب جتیندر نارائن سنگھ تیاگی ہوگا۔خیال رہے کہ رضوی اکثر اسلام سے متعلق بیان بازی کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کئی بار خود پر جان لیوا حملہ کئے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ رضوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے قرآن کی 26آیتوں کو عدالت میں چیلنج کیا ہے جس کے سبب مسلم سخت گیر انہیں قتل کرنا چاہتے ہیں۔

Related Articles