بہار کی اٹھ ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر

پٹنہ،نیپال اور بہار کے آبی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہورہی بارش کے سبب ریاست کی آٹھ ندیوں میں آئے سیلاب سولہ اضلاع میں قہر برپا کررہے ہیں۔
مرکزی واٹر کمیشن کی جانب سے ہفتہ کو ندیوں کی یومیہ آبی سطح اور سیلاب کی پیش گوئی کی جاری اعدادوشمار کے مطابق ،بہار میں بوڑھی گنڈک اور باغمتی ندی کی آبی سطح چار چار مقام پر ،گھاگرا،ادھوارہ سموہ،کملہ-بلان اور کوسی دودومقام پر،گنگا اور گنڈک ندی کی آبی سطح ایک ایک جگہ پر خطرے کے نشان سے اوپر ریکارڈ کی گئی ہے۔
بہار میں بوڑھے منڈک ندی کی آبی سطح مظفر پور کے سکندر پور میں 56 سینٹی میٹر۔سمستی پور میں 160سینٹی میٹر،روسڑی 312 سینٹی میٹر اور کھگڑیا میں 117 سینٹی میٹر وہیں گھاگرا ندی سیوان کے درولی میں 58 سینٹی میٹر اور گنگپور سسون میں 71سینٹی میٹر،گنگا بھاگل پور کے کہل گاوں میں 13 سینٹی میٹر اور گنڈک گاپال گنج میں ڈمریا گھاٹ میں 81سینٹی میٹر اوپر ہے۔
اسی طرح باغمتی کی آبی سطح ضلع سیتا مڑھی کے ڈینگ برج میں 10سینٹی میٹر،ضلع مظفر پور کے رونی سیدپور میں 187 سینٹی میٹر اور بینی باد میں 94 سینٹی میٹر،دربھنگہ کے ہایاگھاٹ میں 239 سینٹی میٹر اور ادھوارہ سموہ دربھنگہ کے کمتول میں 103 سینٹی میٹر اور ایکمی گھاٹ میں 211 سینٹی میٹر۔کملا بلان ندی مدھوبنی کے جے نگر میں 29 سینٹی میٹر اور جھنجھار پور میں دو سینٹی میٹر،کوسی ندی کھگڑیا کے بلتارہ میں 185 سینٹی میٹر،کٹہار کے کرسیلا میں 31 سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔

 

Related Articles