دھرمیندر پردھان نے جدید ترین سینٹر فار نینو ٹیکنالوجی کا افتتاح کیا

نئی دہلی، نومبر۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے بین الاقوامی اور قومی درجہ بندی میں بہترین مقام حاصل کرنے والے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) گوہاٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ، حیاتیاتی تنوع پر مبنی تحقیق، گرین اینرجی کی ترقی، علم پر مبنی معیشت کو مضبوط بنانے اور طلباء میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔مسٹر پردھان نے اتوار کو آئی آئی ٹی گوہاٹی کا دورہ کیا اور انسٹی ٹیوٹ میں جدید ترین سینٹر فار نینو ٹیکنالوجی (سی این ٹی) اور سینٹر فار انڈین نالج سسٹم (سی آئی کے ایس) کے ساتھ ساتھ دو ہاسٹلزکابھی افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کووڈ کے دوران جدت اور ٹیکنالوجی نے پی پی ٹی کٹس اور ویکسین کی تیاری اور ترقی جیسی تحقیق میں مدد کی۔ آئی آئی ٹی گوہاٹی جیسے اداروں کا سماجی بھلائی کے لیے جدت طرازی سے فائدہ اٹھانے میں اہم کردار ہے۔اس موقع پر جناب پردھان نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ پر ایک کتاب بھی جاری کی۔ اس پروگرام میں آسام کے وزیر تعلیم ڈاکٹر رنوج اور رکن پارلیمنٹ کوین اوجھا بھی موجود تھیں۔

 

Related Articles