وزیراعظم مودی ’زرعی انفراسٹرکچر فنڈ‘ کے تحت فائننسنگ سہولت کا آغاز اتوار کو کریں گے

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی 9 اگست کو ’زرعی انفراسٹرکچر فنڈ‘ کے تحت ایک لاکھ کروڑ روپے کی فائننسنگ ​​سہولت کا آغاز کریں گے۔
مسٹر مودی پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا (پی ایم-کسان یوجنا) کے تحت ساڑھے آٹھ کروڑ کسانوں کو 17000 کروڑ روپے کی چھٹی قسط بھی جاری کریں گے۔ ملک بھر میں لاکھوں کسان، کوآپریٹو سوسائٹیاں اور شہری اس تقریب کے گواہ بنیں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر بھی موجود ہوں گے۔
مرکزی کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے ’زرعی انفراسٹرکچر فنڈ‘ کے تحت فنڈنگ ​​کی سہولت کے لئے سنٹرل سیکٹر اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔ یہ فنڈ ’کٹائی کے بعد کی فصلوں کے انتظام کے انفراسٹرکچر‘ اور ’کمیونٹی زرعی اثاثوں‘ جیسے کولڈ اسٹوریج، کلیکشن سینٹر، پروسیسنگ یونٹ وغیرہ کی تیار کرنے کی ترغیب دے گا۔ ان اثاثوں سے کسانوں کو ان کی پیداوار کی زیادہ قیمت مل سکے گی۔ در حقیقت ان اثاثوں کی مدد سے کسان اپنی پیداوار کو زیادہ قیمتوں پر فروخت کرنے، بربادی کو کم کرنے اور پروسیسنگ اور قیمت میں اضافہ کرسکیں گے۔

 

Related Articles