اجیت ڈوبھال نے ٹرینی آئی پی ایس افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈکامعائنہ کیا

حیدرآباد ،نومبر ۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے جمعہ کو یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی میں انڈین پولیس سروس کے ٹرینی افسران کے 73ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی) کا معائنہ کیا۔اکیڈمی میں خاتون آئی پی ایس پروبیشنر درپن اہلووالیا نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی قیادت کی۔ اس دوران قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے اس کا معائنہ کیا۔ پنجاب کیڈر کی ڈاکٹر درپن اہلوالیا کی پیدائش پنجاب میں ہوئی ہے اوروہ اکیڈمی کی تاریخ میں پریڈ کی کمان سنبھالنے والی چھٹی خاتون ہیں۔وہ پہلے مرحلے کی ٹریننگ میں مجموعی طورپر سب سے اہم رہیں۔ اس کے علاوہ انہیں داخلی سلامتی اورپبلک آرڈر و فیلڈ کی حکمت عملی کے شعبے میں شاندار کارکردگی کے لیے شہید کے ایس ویاس ٹرافی سے نوازا گیا ہے۔اس مرتبہ اکیڈمی سے کل 149 ٹرینی افسران کامیاب ٹریننگ کے بعد نکلے ہیں۔ ان میں 132 آئی پی ایس اور17 غیر ملکی افسران ہیں۔ غیر ملکی افسران میں چھ -چھ کا تعلق بھوٹان و مالدیپ پولیس سے اور پانچ کا تعلق نیپال پولیس سے ہے۔کل 149 ٹرینی افسران میں سے 31 خواتین ہیں۔

Related Articles