پریاگ راج میں گنگا اور یمنا طغیانی پر

پریاگ راج،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تھیرت راج پریاگ میں گنگا اور یمنا کی آبی سطح میں 34 سنٹی میٹر اور یمنا میں 44 سینٹی میٹر تک اضافہ ہوا ہے۔
سیلاب کنٹرول روم سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز فافماؤ میں گنگا کی آبی سطح میں 78.56 میٹر، چھت ناگ میں 74.54 میٹر اور نینی میں یمنا کی سطح 75.04 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز، فافماؤ میں گنگا کی آبی سطح 78.22 میٹر، چھتناگ میں 74.07 میٹر اور نینی میں یمنا 74.60 میٹر درج کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے مقابلہ میں فافماؤ میں گنگا کی آبی سطح میں 34 سینٹی میٹر، چھت ناگ میں 47 سینٹی میٹر اور یمنا میں 44 سینٹی میٹر اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ دونوں ندیوں کی آبی سطح میں اضافے کے سبب رام گھاٹ اور بہت سے دیگر کنارے سیلاب کے پانی میں ڈوب رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے تھیرت پوروہیت کو اپنا سامان سمیٹنے کے بعد پیچھے ہٹنا پڑ رہا ہے۔ پانی کسی بھی وقت قلعے کے قریب ٹیلے تک کبھی بھی پہنچ سکتا ہے۔ خطرے کے پیش نظر، واٹر پولیس کو پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔ کچہری کے علاقے میں اب ندیوں کا پانی بڑھتا جارہا ہے۔ واٹر پولیس کے غوطہ خوروں کے ساتھ ہی فلڈ ریلیف ٹیم پی اے سی کے جوانوں کو ندی کے سبھی کناروں پر تعینات کیا گیا ہے۔

Related Articles