معیشت کو تباہ کرنےوالا رہا نوٹ بندی کا فیصلہ:تیواری

پریاگ راج:نومبر۔نوٹ بندی کو ہندوستانی معیشت کے لئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کانگریس سینئر لیدڑ پرمود تیواری نے کہا کہ آج ہی کے دن وزیر اعظم نریندر مودی نے نوٹ بندی کا اعلان کیا تھا۔تیواری نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا ہے وزیر اعظم نریندر مودی کو معاشیات کا زیادہ علم نہ ہونے کے باوجود اپنے کو ماہر معاشیات مانتے ہوئے نوٹ بندی کا اٹھایا گیا قدم صرف ملک کی معیشت کو ہی تباہ نہیں کیا بلکہ آج ملک 47سال کے سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح کو جھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور متوسط کاروبار تقریبا ختم ہوچکے ہیں اور بڑے کاروباربند ہونے کے دہانے پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاص طور سے صرف دو گھرانے اور 14 بڑے صنعتی گھرانوں میں ملک کی 86فیصدی دولت سمٹ کررہ گئی ہے۔ غریب مزید غریب ہوتا جارہا ہے۔سینئر لیڈر نے کہا کہ بی جےپی کے ذریعہ کیا گیا دعوی کی بیرون ملک سے کالا دھن واپس آجائےگا ابھی تک نہیں آیا۔ دھشت گردی پر کنٹرول ہوا اور نہ ہی معاشی نقل مکانی رک سکی۔نوٹ بندی سے پہلے کی بلیک منی آج کی وہائٹ منی ہوگئی ہے۔ یہ ملک کی معیشت کو تباہ کرنے والے مایوس کن قدم تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی جی ڈی پی 7.3 فیصدی ہے جو 23فیصدی کی گراوٹ تک پہنچ گئی تھی۔تیواری نے کہا کہ آج نوٹ بندی کی سال گرہ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم کے ذریعہ نوٹ بندی کی کمی کو کورونا کی آڑ میں چھپانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن سچائی یہ ہے کہ ملک میں جی ڈی پی کی گراوٹ ، بے روزگاری اور ملک کی خستہ حال ہوتی معیشت کاآغا کورونا بحران سے بہت پہلے ہی شروع ہوچکا تھا۔

Related Articles