برلا نے ریاستی سطح کی کراس کنٹری ریس کا افتتاح کیا

کوٹا نومبر۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج یہاں ریاستی سطح کی کراس کنٹری ریس کا افتتاح کیا۔مسٹربرلا نے ہری جھنڈی دکھا کرریس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھیل ہمیں فٹ رکھتے ہوئے صحت مند مسابقت اور ٹیم اسپرٹ کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے مقابلے میں شامل ریاست بھر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس کراس کنٹری ریس میں ریاست بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ریاست کے تمام 33 اضلاع سے چھ سو سے زیادہ کھلاڑیوں نے دو، چار، چھ، آٹھ اور دس کلومیٹر کے پانچ زمروں میں منعقد کی گئی اس ریس میں حصہ لیا۔ اس سے قومی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

Related Articles