سیف علی خان نے کرینہ سے کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز بتادیا

ممبئی،اکتوبر۔ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور سے کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز بتادیا ہے۔ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کرینہ کو اسپیس دی ہے، میں کبھی انہیں یہ نہیں بتاتا کہ انہیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کیوں کہ ایک کامیاب شادی شدہ زندگی کے لیے میاں اور بیوی دونوں کو ایک دوسرے کے کاموں میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے، آپ نے جو کرنا ہے کریں۔سیف علی خان نے کہاکہ میں کسی بھی سوشل میڈیا پر نہیں تاہم پھر بھی مجھے موبائل کی عادت ہے اور اس کا استعمال کرکے میں تھک جاتا ہوں تاہم میں نے کرینہ کو کبھی بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے منع نہیں کیا، وہ خود زبردست انسان ہے اورجانتی ہے کہ اس کو کیا کرنا چاہیے۔

Related Articles