سارس کے لئے خصوصی پارک فروغ دئیے جائیں:یوگی

لکھنؤ:مارچ۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو بتایا کہ گھنے جنگلات میں ریاستی پرندہ سارس اور ریاستی جانور بارہ سنگھا کے لئے خصوصی پارک فروغ دئیے جانے چاہئے۔محکمہ جنگلات کے ذریعہ منعقد ایک پروگرام میں یوگی نے کہا کہ محکمہ جنگلات ریاست کے جنگلوں کو ایکو ٹورزم کی شکل میں فروغ دینے کے لئے مثبت جذبے کے ساتھ کام کرے۔ جنگلات میں موجود پانی کے ذرائع کی صاف صفائی اور ان کی میڑھو پر بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کو بڑھاوا دیا جانا چاہئے۔ محکمہ جنگلات ایسے محکموں کی نشاندہی کرے جن سے ماحولیات اور جنگلات کو سب سے زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔ اس کے بعد ان کی سی ایس آر ندھی کوماحولیات تحفظ کے لئے کیسے استعمال کرسکتے ہیں اس کے لئے جلد سے جلد ایک نظام تیار کریں۔وزیر اعلی نے’جل اتسو ماہ‘ کا افتتاح کیا اور 26ویں آل انڈیا وائلڈ کھیل کود مقابلے میں شرکت کرنے اور میڈل حاصل کرنے والے کھلاریوں سے رابطہ کیا۔ اس قومی مسابقے میں اترپردیش کے محکمہ جنگلات کی ٹیم کو 12گولڈ،18چاندی اور 13کانسے کے تمغے ملے ہیں۔ یوگی نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے ملازمین پر آج ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ آج پوری دنیا پریشان ہے کہ زمین کا کیا بنے گا، کیونکہ ماحولیاتی تبدیلیاں پوری دنیا میں دیکھی جا رہی ہیں۔ ایسے وقت میں ماحولیاتی تحفظ میں پیش پیش رہنا سب سے بڑی ضرورت ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات سے نہ صرف انسانوں بلکہ پوری جاندار مخلوق کو بچانا آج کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پچھلے چھ سالوں میں ریاست میں 100 کروڑ سے زیادہ درخت لگائے گئے ہیں، جس کی وجہ سے یوپی کے جنگلات کا احاطہ بڑھ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یوپی کے جنگلات میں جنگلاتی حیات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جو جنگلات مسلسل کاٹے جا رہے تھے ان پر قابو پا لیا گیا ہے۔ غیر قانونی کان کنی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ جنگلاتی حیات کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر پروگرام بھی ہوئے ہیں، جن میں ٹائیگر ریزرو کے لئے نئی سائٹ اور ویٹ لینڈز بنائے جارہے ہیں۔

 

Related Articles