راہل ہندوستانی سیاست کے میر جعفر ، بی جے پی کا الزام

نئی دہلی، مارچ ۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے اس بیان پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے کہ وہ آج کے میر جعفر ہیں۔بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے منگل کو الزام لگایا جس طرح میر جعفر نے نواب بننے کے لیے ایسٹ انڈیا کمپنی کی مدد لی اسی طرح راہل گاندھی اپنے شرمناک ایجنڈے کے تحت بیرونی ممالک سے مدد مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ کہنا مبالغہ آرائی نہیں ہو گا کہ راہل گاندھی آج ہندوستانی سیاست کے میر جعفر ہیں۔ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے۔ آج کے میر جعفر کو معافی مانگنی چاہیے۔مسٹر پاترا نے کہا، یہ بہت شرمناک ہے کہ راہل گاندھی نے ہندوستان میں اداروں، جمہوریت کے ستونوں کو ڈیپ اسٹیٹس قرار دیا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی میڈیا اور عدلیہ جیسے اداروں کو پاکستان کی آئی ایس آئی کے برابر قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی نے اپنے ریمارکس کے ساتھ بیرونی ممالک کو جمہوریت کی حفاظت کے لیے ہندوستان آنے کی کھلی دعوت دی ہے۔انہوں نے کہا، “منی شنکر ایر اور راہل گاندھی ایک ہی کام کر رہے ہیں۔ دونوں ہندوستان کو بدنام کر رہے ہیں۔ پارلیمانی مباحثوں میں راہل گاندھی کی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، بحث جمہوریت کی روح ہے لیکن راہل گاندھی نے 2019 سے صرف چھ بار حصہ لیا ہے۔ وہ بحث میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔مسٹر گاندھی کے بدقسمتی سے میں ایک ایم پی ہوں جیسے ریمارکس پر مسٹر پاترا نے کہا، راہل گاندھی کو نہیں معلوم کہ کیا کہنا ہے۔ وہ صرف جے رام رمیش کی مدد سے بولتے ہیں جنہوں نے خود کہا تھا کہ بدقسمتی سے میں ایم پی ہوں۔

Related Articles