سپریم کورٹ نے ’لایرس چیمبر‘ بنانے کے معاملے میں 17مارچ کو سماعت

نئی دہلی،مارچ۔ سپریم کورٹ پرگتی میدان(اپو گھر) کے ایک حصے کی زمین پر ’لایرس چیمبر‘ بنانے کی عرضی پر 17مارچ کو سماعت کرے گی۔چیف جج ڈی وائی چندچوڑ کی صدارت والی بنچ نے سینئر وکیل وکاس سنگھ کے خصوصی ذکر کے بعد اس معاملے کی سماعت 17مارچ کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔معاملے کے اندراج کرنے کے مطالبے پر’خصوصی تذکرہ‘ کے دوران جسٹس چند چو ڑ سپریم کورٹ بار ایسو ایشن کے صدر مسٹر سنگھ کے سلوک سے بے حد افسردہ نظر آئے۔ تیکھی بحث کے دوران ایسی صورت حال سامنے آئی کہ چیف جسٹس کو مسٹر سنگھ کو عدالت سے باہر جانے کے لئے کہنا پڑا۔

Related Articles