جسٹس چندرچوڑ نے سری سیلم مندرمیں پوجا کی

حیدرآباد،فروری۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے آندھرا پردیش کی سری سیلم مندرمیں پوجا کی۔گذشتہ روز انہوں نے حیدرآباد کی نلسار یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب کیا تھا جس کے بعد وہ ایک اورتلگوریاست پہنچے۔انہوں نے اس پڑوسی ریاست کی اہم سری سیلم مندر میں اتوار کی صبح اپنی اہلیہ کے ساتھ پوجا کی۔مندر کے پجاریوں نے جسٹس چندراچوڑ، ان کی اہلیہ کو آشیرواد دیااورپرسادپیش کیا۔ مندر کے حکام اور پجاریوں نے قبل ازیں ان کا استقبال کیا۔

Related Articles