گنیشن نے ناگالینڈ کے نئے گورنر کے طور پر حلف لیا

کوہیما، فروری ۔ناگالینڈ میں ایل گنیشن نے ریاست کے نئے گورنر کے طور پر آج حلف لیا۔شری گنیشن کو یہاں گورنر ہاؤس میں گوہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سونگکھوپچنگ سرتو نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایاحلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر گنیشن نے کہا کہ آئین کی دفعات کے مطابق، وہ انتہائی خلوص کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور اپنے دفتر کے کاموں کی انجام دہی میں بھی عدل و انصاف کا مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس بالائی ریاست کی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھیں گے اور ان اصولوں کے لیے کام کریں گے جو ملک کی جمہوری اقدار کے لیے عزیز ہیں۔ گورنر نے ایک سازگار سماجی ماحول پیدا کرنے کی اپیل کی تاکہ ہمہ جہت ترقی کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کی رضاکارانہ شرکت کو ممکن بنایا جا سکے۔حلف برداری کی تقریب میں ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو، نائب وزیر اعلیٰ وائی پیٹن، ناگالینڈ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر شرنگن لونگ کومر، ریاست کے چیف سکریٹری جے عالم، پولس کے ڈائریکٹر جنرل روپن شرما اور متعدد دیگر معززین نے شرکت کی۔

 

Related Articles