مودی 5 فروری کو جے پور مہا کھیل کے شرکاء سے خطاب کریں گے
نئی دہلی، فروری ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اتوار (05 فروری) کو جے پور مہا کھیل کے شرکاء سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کریں گے۔ مہا کھیل کا اہتمام 2017 سے جے پور دیہی سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ راجیہ وردھن سنگھ راٹھور کر رہے ہیں۔ جے پور مہا کھیل میں اس سال کبڈی کے مقابلے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ یہ 12 جنوری کو قومی یوتھ ڈے کے دن شروع ہوا تھا۔ اس تقریب میں 450 سے زیادہ گرام پنچایتوں، میونسپلٹیوں اور آٹھوں اسمبلی حلقوں کے وارڈوں کے 6400 سے زیادہ نوجوانوں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ جے پور دیہی لوک سبھا حلقہ کے مہا کھیل کی تنظیم شہر کے نوجوانوں کو اپنی کھیل کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے اور انہیں کھیلوں کو کیریئر کے آپشن کے طور پر اپنانے کی ترغیب بھی دیتی ہے۔