وزیر اعظم مسٹر مودی کی طرف سے خواجہ کے دربار میں چادر پیش کی گئی
اجمیر،جنوری۔وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے آج اجمیر میں خواجہ غریب نوازکے 811ویں سالانہ عرس کے مبارک موقع پر مخملی چادر اور عقیدت کے پھول پیش کرکے ملک میں خوشی اور خوشحالی کی دعا کی گئی۔بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی وزیر اعظم مودی کی چادرلے کر اجمیرسرکٹ ہاؤس پہنچے جہاں مقامی بی جے پی ورکروں نے استقبال کیا۔ یہاں سے درگاہ شریف پہنچ کر غریب نوازکی مزار پر چادرچڑھائی۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ غریب نوازکے ذریعے کی گئی انسانیت کی خدمت مسلسل نسلوں تک متاثر کرتا رہے گا۔پیار ہمدردی اور دوستی کا پیغام دینے والے صوفی سنت کے سالانہ عرس پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تنوع میں اتحادہمارے ملک ک کی خوبصورتی ہے سالانہ عرس مختلف عقائد اور ایمان کے لوگوں کے ذریعے اسی جذبہ کے ساتھ یہاں شرکت کر رہے ہیں۔انہوں نے آزادی کے امرت کالکھنڈ کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طاقت کے ذریعے ترقی کی نئی اونچائیوں کو چھو رہا ہے۔ وزیر اعظم مسٹر مودی نے عرس میں حصہ لینے والے زائرین کو مبارکباد دی۔اس سے پہلے سرکٹ ہاؤس میں جمال صدیقی نے میڈیاسے بات چیت میں کہا کہ وزیر اعظم امیر غریب کے ذات مذہب میں تفریق نہیں کرتے۔ انہوں نے اجمیر شریف کے لئے چادر سونپتے وقت دعا میں امن بھائی چارہ کی دعا کرتے ہوئے ہندوستان کے وشوگروبننے کے لئے دعا کی۔ اس موقع پراجمیرایم پی بھاگیرتھ چودھری ا-میئربرج لال ہاڈا-نائب میئر نیرج جین سمیت کئی مقامی لوگ موجود تھے۔