و ن ڈے رینکنگ: بابر پہلے نمبر پر، کوہلی کی ٹاپ 5 میں واپسی
آئی سی سی،جنوری۔آئی سی سی کی ون ڈے انٹر نیشنل رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم پہلے نمبر پر ہیں۔ ویرات کوہلی کی ٹاپ پانچ میں واپسی ہوئی ہے۔ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پاکستان کو سیریز میں 1-2 شکست دیکر پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔ وہ 117 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ پاکستان کا پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔ جنوبی افریقاکے راسی وین ڈر ڈوسن 766 اور کوئنٹن ڈی کاک 759 پوائنٹس لے کربالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد دو درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ امام الحق ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہیں۔