وزیراعظم نودی جمعہ کو وارانسی میں دنیا کا سب سے بڑا کروز لانچ کریں گے: سونووال

گوہاٹی، جنوری ۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 13 جنوری کو اتر پردیش کے وارانسی میں دنیا کے سب سے بڑے کروز سروس لانچ کریں گے اور اس کے ساتھ دریائی کروز سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا اور ہندوستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔یہ لگژری کروز دریائی راستے سے ہندوستان اور بنگلہ دیش کی پانچ ریاستوں میں 3200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔مسٹر سونووال نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم امکانات سےمالا مال اپنے دریاؤں میں پائی جانے والی بے پناہ دولت کی تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے ذریعے پائیدار ترقی کو زبردست فروغ ملے گا۔ کارگو ٹریفک کے ساتھ ساتھ مسافروں کی سیاحت کو بڑھانے کی کوششوں کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ ایم وی گنگا ولاس کروز ملک میں دریائی سیاحت کے وسیع امکانات کےآغاز کی طرف ایک قدم ہے۔‘‘ مسٹر سونووال نے کہا ’’ہما ری خوشحال وراثت کو عالمی پلیٹ فارم پر مزید فروغ ملے گا کیونکہ سیاح ہندوستان کی روحانی، تعلیمی، فلاحی، ثقافتی اور بھرپور حیاتیاتی تنوع تجربے سے لطف اندوز ہوں گے۔‘‘

Related Articles