جیو ٹرو5 جی نیٹ ورک پر چلیں گے اوپو کے ا سمارٹ فون

نئی دہلی، نومبر۔ا سمارٹ فون ڈیوائس بنانے والی کمپنی اوپو انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ان کے زیادہ تر 5 جی ڈیوائسز اب جیو کے اسٹینڈ اسٹون 5 جی نیٹ ورک کو سپورٹ کریں گے۔ اپنے بیان میں اوپو نے کہا ہے کہ کمپنی نے ریلائنس جیو کے ساتھ مل کر ایسے آلات بنائے ہیں جو انتہائی تیز رفتاری عمیق اور حقیقی 5G تجربے کے لیے الٹرا ہائی ا سپیڈ اور قریب زیرو لیٹنسی پر کام کریں گے۔کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ اوپو انڈیا کے ذریعہ لانچ کیا گیا کوئی بھی نیا 5 جی ڈیوائس اسٹینڈ اسٹون نیٹ ورک پر چلنے کے قابل ہوگا۔ او پو انڈیا کے وائس پریزیڈنٹ اور آر اینڈ ڈی ہیڈ تسلیم عارف نے کہا’’ اوپو انڈیا بھارت میں 5G ایکو سسٹم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ ہمارے صارفین کو جیو ٹریو 5 جی کا تجربہ کرنے کے قابل بنائے گا۔ ہم جیو کے تعاون اور حمایت کے لیے شکر گزار ہیں۔ ہمارے آنے والے 5G آلات اسٹینڈ اور غیر اسٹینڈ نیٹ ورکس کے ساتھ ہم آہنگ ہوں گے۔ جیو ٹریو 5 جی وائرلیس نیٹ ورک ٹیکنالوجی کی تعریف کرتے ہوئے اوپو انڈیا نے اسے دنیا کی سب سے جدید ٹیکنالوجی قرار دیا۔ بیان میں اوپو نے کہا کہ جیو بھارت میں واحد حقیقی 5 جی نیٹ ورک ہے اور اس میں جیو ٹریو 5 جی نیٹ ورک کی کئی خصوصیات درج ہیں۔1۔اسٹینڈ ایلون 5G آرکیٹیکچر نیٹ ورک جس کی4G نیٹ ورک انحصاری صفر ہے۔2۔ 700 میگا ہرٹز،3500 میگا ہرٹز اور 26 گیگا ہرٹز بینڈ میں 5جی سپیکٹرم کا سب سےبڑا اور بہترین مرکب ہے۔3۔کیریئر ایگریگیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے جیو اِن 5 جی فریکوینسی کا ایک مضبوط’ ڈیٹا ہائی وے تیار کرتی ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں صرف ریلائنس جیو ہی 5 جی اسٹینڈ اسٹون نیٹ ورک آپریٹ کرتا ہے۔ اوپو نے اپنے 5 جی ڈیوائسز کے لیے ایک سافٹ ویئر اپ ڈیٹ شروع کر دیا ہے جو اسٹینڈ الون 5 جی نیٹ ورک کو سپورٹ کرتے ہیں۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ Reno 8, Reno 8 Pro, Reno 7, F21 Pro 5G, F19 Pro+ K10 اور A53s ڈیوائسز پر سافٹ ویئر پہلے ہی اپ ڈیٹ ہو چکا ہے۔ دیگر ماڈلز کو بھی جلد ہی اپ گریڈ کیا جائے گا۔

Related Articles