امدادی پیکج سے گجرات کے آٹھ لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوگا

گاندھی نگر، اکتوبر۔گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے ریاست کے آٹھ لاکھ سے زیادہ کسان کھاتہ داروں کے وسیع تر مفاد میں اہم فیصلےکرتے ہوئے 630.14 کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے جمعہ کو اعلان کردہ اس امدادی پیکیج کے بارے میں تفصیلی معلومات دیتے ہوئے وزیر زراعت راگھو جی پٹیل نے کہا کہ اس امدادی پیکیج کے تحت یہ طے کیا گیا ہے کہ جن کسانوں کی فصلوں کو 33 فیصد یا اس سے زیادہ نقصان ہوا ہے انہیں کیلے کی فصل کے علاوہ دیگر زرعی فصلوں کے لئے ایس ڈی آر ایف اور ریاست کےبجٹ سے فی ہیکٹر 6800 روپے کی امداد ی رقم زیادہ سے زیادہ دو ہیکٹر کی حد کے اندر فراہم کیا جائے گا، جب کہ اس پیکیج کے تحت کیلے کی فصل کو ہونے والے نقصانات کے لئے زیادہ سے زیادہ دو ہیکٹر کی حد کے اندر فی ہیکٹر کل 30,000 روپے کی مدد (ایس ڈی آر ایف بجٹ سے 13500 روپے فی ہیکٹر اور ریاستی بجٹ سے 16500 روپے فی ہیکٹر اضافی امداد) اس پیکج میں فراہم کی جاتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ان رپورٹوں کا ایک جامع جائزہ لیا اور کسانوں، کسانوں کی تنظیموں اور عوامی نمائندوں کے مطالبات اور پیشکش کے تناظر میں حساس انداز اپناتے ہوئے 630.34 کروڑ روپے کے اس امدادی پیکیج کا اعلان کیا۔ اس امدادی پیکیج سے ریاست میں تقریباً 9.12 لاکھ ہیکٹر اراضی کے آٹھ لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ ملے گا۔

Related Articles