مریپپن ،منیکا اور رانی کو کھیل رتن ،27 کھلاڑی بنے ارجن
صدر جمہوریہ نے قومی اسپورٹس ایوارڈ کی تاریخ میں پیلی بار راشٹرپتی بھون سے ورچوئل تقریب سے ارجن ایوارڈ ،دروناچاریہ ایوارڈ اور لائف ٹائم دھیان چند ایوارڈ نوازے۔
نئی دہلی، صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ریو پیرالمپک کے طلائی تمغے فاتح کھلاڑی مریپپن تھنگاویلو، ٹیبل ٹینس اسٹار منیکا بترا اور خاتون ہاکی ٹیم کی کیپٹن رانی رام پال کو ہفتے کو کھیلون کے قومی دن پر ورچوئل ذرائع سے کھیل کے شعبہ میں ملک کے سب سے بڑی اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن سے نوازا۔
صدر جمہوریہ نے قومی اسپورٹس ایوارڈ کی تاریخ میں پیلی بار راشٹرپتی بھون سے ورچوئل تقریب سے ارجن ایوارڈ ،دروناچاریہ ایوارڈ اور لائف ٹائم دھیان چند ایوارڈ نوازے۔ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کے یوم پیدائش 29 اگست کو پورے ملک میں کھیلوں کے قومی دن کے طورپر منایا جاتا ہے۔ کریکیٹر روہت شرما اور خاتون پہلوان وینیش پھوگاٹ ایوارڈ کی تقریب کا حصہ نہیں بن سکے۔روہت اس وقت آئی پی ایل کےلئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہیں جبکہ وینیش پھوگاٹ کوویڈ 19 سے متاثرہونے کی وجہ سے تقریب میں حصہ نہیں لے سکیں۔
مسٹر کووند نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا،’’میجر دھیان چند سے لے کر آج کے ایوارڈ فاتحین اور ٹرینیز کے سلسلے میں ایک بات یکساں طورپر کہی جاسکتی ہے ۔آپ سب کی کوششوں کے دم پر ہی دنیا کے پلیٹ فارم پر ہندوستان کا فخر بڑھتا رہا ہے۔ آپ سب نے اپنی بہترین کارکردگی سے سبھی ہندوستانیوں کو اجتماعی کامیابی کے احساس سے دوچار کرایا ہے۔سبھی ایوار یافت گان کو میری طرف سےمبارکباد ۔میجر دھیان چند ، کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ دیگر سبھی ملک کے عوام کےلئے بھی ایک آئیڈیل ہیں۔ عام رہن سہن اور سہولیات کے درمیان انہوں نے اپنے عزم اور مہارت سے ہاکی کے میدان میں غیر معمولی کامیابی حاصل کیں۔‘‘
ایوارڈ یافتہ کھلاڑی اس ورچوئل تقریب کےلئے ملک کے نو سائی مراکز ،دہلی،ممبئی ،کولکاتہ،چنڈی گڑھ،بینگلورو،پنے،سونی پت ،حیدرآباد اور بھوپال سے جڑے جبکہ کھیلوں کے مرکزی وزیر کرن ریجیجو دارالحکومت دہلی کے سائنس سینٹر سے اس تقریب سے جڑے۔
مسٹر ریجیجو نے اس موقع پر اعلان کیا کہ کھیلون کے قومی ایوارڈس کے ساتھ زمروں میں سے چار زمروں کی ایوارڈس میں رقم بڑھائی جارہی ہے اور اب کھیل رتن فاتح کو ساڑھے سات لاکھ روپے کے بجائے 25 لاکھ روپے،ارجن ایوارڈ پانے والوں کو پانچ لاکھ روپے کے بجائے 15 لاکھ روپے،دروناچاریہ لائف ٹائم ایوارڈ حاصل کرنے والون کو پانچ لاکھ کے بجائے 15 لاکھ روپے ،دروناچاریہ ایوارڈ پانے والوں کو پانچ لاکھ کے بجائے 10 لاکھ روپے اور لائف ٹائم دھیان چند ایوارڈ پانے والوں کو پانچ لاکھ روپے کے بجائے دس لاکھ روپے دئے جائیں گے۔
صدر جمہوریہ نے کھیل رتن ، ارجن ایوارڈ ، دروناچاریہ ایوارڈ اور دھیان چند ایوارڈ پیش کئے ۔ اس سال 5 کھلاڑیوں کو کھیل رتن ، 27 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ کے لئے ، 13 کوچوں کو دروناچاریہ ایوارڈ کے لئے اور 15 کھلاڑیوں کو زندگی بھر کی کامیابی کے لئے دھیان چند ایوارڈ کےلئے منتخب کیا گیا ۔ اس کے علاوہ آٹھ افراد کو تینزنگ نورگے نیشنل کریج ایوارڈ ، پانچ کو انسٹی ٹیوٹ نیشنل اسپورٹس پروموشن ایوارڈ اور پنجاب یونیورسٹی چنڈی گڑھ مولانا ابوالکلام آزاد (ماکا) ٹرافی سے بھی نوازا گیا۔
کھیل رتن کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کھیل رتن کے لئے پانچ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ تاہم ، مجازی تقریب کے ذریعے صرف تین کھلاڑی ہی کھیل کے انعام حاصل کرسکے۔ منیکا بترا نے 2018 میں دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین کے انفرادی اور ٹیم گولڈ میڈل سمیت کل چار تمغے جیتے تھے۔ انہوں نے جکارتہ ایشین گیمز 2018 میں مکسڈ ڈبلز میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ ہندوستان نے رانی کی کپتانی میں امریکہ کو شکست دے کر ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ پیرا ہائی جمپر تھنگایلو نے 2016 کے ریو پیرا اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔
اس بار 27 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تجربہ کار ٹیسٹ کرکٹر ایشانت شرما ، نوجوان شوٹر منو بھاکر اور سوربھ چودھری ، تیرانداز اتانو داس ، بیڈمنٹن جوڑی چراغ شیٹی اور ساتویکسراج رینکی ریڈی ، ٹینس کھلاڑی دیوج شرن ، فراٹا ایتھلیٹ دوتی چند ، نوجوان گولفر ادیتی اشوک ، پہلوان راہل آواری اور ہاکی کھلاڑی آکاشدیپ سنگھ ارجن بنے۔