میں نے ممتا بنرجی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔پارتھو چٹرجی

کلکتہ،جولائی۔ممتا بنرجی کابینہ کے سینئر وزیر پارتھو چٹرجی نے گرفتار ی کے بعد پارٹی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے کسی بھی لیڈر نے بات کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی ہے۔گرفتاری کے بعد پارتھو چٹرجی کو جوکا آئی ایس آئی اسپتال پہنچا یا گیا۔ وہاں طبی معائنہ کرانے کے بعدپارتھو چٹرجی کو لے کر ای ڈی کا قافلہ سالٹ لیک سی جی او کمپلیکس لے جانے کے بجائے علی پور کی طرف روانہ ہوگیا ہے۔اسپتال سے نکلتے وقت پارتھو چٹرجی کو صحافیوں نے گھیر لیا اور سوال پوچھا کہ کیا آپ نے ممتا بنرجی سے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ممتا بنرجی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے دوسری طرف، ای ڈی نے ارپیتا مکوپادھیائے کو ہفتہ کی صبح گرفتار کیا ہے۔کل ہی ان کے گھر سے 20 سے 21 کروڑ روپے برآمد ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ اسے اسی فلیٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر، پارتھا چٹرجی کو ہفتہ کو گرفتار کیا گیا تھا، بعد میں ارپیتا اور سکانت کو ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔

 

Related Articles