جیت کے بعد گاف نے کہا، ‘فائرنگ روکیں

پیرس، جون۔ نوجوان امریکی کھلاڑی کوکو گاف نے جمعرات کو فرنچ اوپن کے فائنل میں داخل ہونے کے بعد امریکیوں سے فائرنگ کے واقعات کو ختم کرنے کی اپیل کی۔ گاف نے اٹلی کی ماریہ ٹریوسان کو شکست دینے کے بعد آن کورٹ کیمرے پر پیغام لکھا، ’’امن، گولی باری کے واقعات روکیں۔‘‘ اس کے بعد انہوں نے کیمرے پر ایک دل بنایا۔ فائنل میچ کے دباؤ کے بارے میں، گاف نے کہا، "جی ہاں، یہ ایک گرینڈ سلیم فائنل ہے، لیکن اس وقت دنیا میں بہت ساری چیزیں چل رہی ہیں، خاص طور پر امریکہ میں بہت ساری چیزیں ہورہی ہیں۔ میں ایک ٹینس میچ کا دباؤ نہیں لینی والی ہوں۔ امریکہ نے حالیہ دنوں متعدد فائرنگ کا تجربہ کیا ہے۔ بدھ کے روز، اوکلاہوما کے تلسا میں ایک طبی عمارت میں چار افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیاتھا۔ 24 مئی کو ٹیکساس کے شہر اووالڈے کے ایک پرائمری اسکول میں حملہ ہواتھا، جس میں 19 بچے اور دو اساتذہ ہلاک ہوئے اور نیویارک کے بفیلو میں ایک سپر مارکیٹ پر بھی بندوق سے حملہ کیا گیا جس میں 10 لوگوں نے اپنی جان گنوائی تھی۔

Related Articles