پاکستان و سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز بدھ سے شروع ہوگیپاکستان و سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز بدھ سے شروع ہوگی

کراچی،مئی۔ٹی ٹوینٹی سیریز میں سری لنکا کو تین صفر سے ہرانے کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز بدھ کو ساؤتھ اینڈ کلب سے ہوگا۔سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ سیریز کے بقیہ دونوں میچز تین اور پانچ جون کو ساؤتھ اینڈ کلب میں ہی کھیلے جائیں گے۔سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیمیں 30 اور 31 مئی کو ساؤتھ اینڈ کلب پر ہی پریکٹس کریں گی۔ پیرکوصبح 10 سے دوپہر 1 بجے تک دونوں ٹیمیں پریکٹس کریں گی۔جس کے بعد ایک کھلاڑی پریس کانفرنس کرے گا۔ منگل کی صبح 9:45 بجے ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ساؤتھ اینڈ کلب میں ہوگی۔جس کے بعد دونوں ٹیمیں پریکٹس کریں گی اور سیریز سے قبل دونوں کپتان میڈیا کانفرنس میں حصہ لیں گی۔اتوار کو دونوں ٹیموں نے زیادہ وقت آرام کرکے گزارا اور دوپہر کو کھلاڑیوں نے کراچی کے شاپنگ سینٹر کا رخ کیا جہاں کھلاڑیوں نے خوب شاپنگ کی۔سری لنکا کی خواتین کرکٹرز نے مقامی گارمنٹس اور جیولری کی شاپنگ کی۔بایو سکیو ر ببل کا خاتمہ ہونے کے بعد کرکٹرز نے آزادانہ بازاروں میں اپنی پسند کی چیزیں خریدیں۔

Related Articles