یوپی کا بجٹ غریبی سے گھری ریاست کے لئے’اندھے کنویں‘ کے مانند:مایاوتی

لکھنؤ:مئی۔بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اترپردیش حکومت کے ذریعہ جمعرات کے اپنے دوسرے میعاد کار کے لئے پیش کئے گئے پہلے بجٹ کو’ گھسا پٹا اور ناقابل یقین ‘بتاتے ہوئے کہا ہے کہ غریبی اور بے روزگاری سے گھرے صوبہ کے لئے یہ بجٹ کسی’اندھے کنویں‘ کے مانند ہے۔مایاوتی نے اترپردیش کے وزیر خزانہ سریش کھنہ کے ذریعہ اسمبلی میں بجٹ پیش کئے جانے کے بعد اس پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کہا’یوپی حکومت کا بجٹ پہلی نظر میں وہی گھسا پٹا اور ناقابل یقین اور مفاد عامہ و عوامی بہود میں بھی خاص کر ریاست میں چھائی ہوئی غریبی، بے روزگاری و گڈھوں سے لیس بدحال حالت کے معاملے میں اندھے کنوئیں جیسا ہے۔ جس سے یہاں کے لوگوں کے بدحال زندگی سے نجات کے امکانات لگاتار معدوم ہوتے جارہےہیں۔انہوں نے بجٹ پر سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے تبصرے میں کہا’ یوپی کے کروڑوں لوگوں کی زندگی میں تھوڑے اچھے دن لانے کے لئے مبینہ ڈبل انجن کی حکومت کے ذریعہ جو بنیادی کام ترجیحی بنیاد پر ہونے چاہئے تھے وہ کہاں کئے گئے؟ظاہر ہے نیت کی کمی ہے تو پھر ویسی پالیسی کہاں سے بنے گی۔ عوام کی آنکھ میں دھول جھونکنے کا کھیل کب تک چلے گا ۔قابل ذکر ہے کہ کھنہ نے مالی سال 2022۔23 کے لئے ریاست کا 6.15لاکھ کروڑ روپئے کا بجٹ ودھان منڈل کے دونوں ایوانوں میں پیش کئے۔

 

Related Articles