سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ : سی بی آئی کی تحقیقات کا آغاز، ایک نامعلوم شخص سے گیسٹ ہاؤس میں تفتیش
ممبئی : ممبئی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں دائر تمام درخواستوں کو آج جمعہ کو فیصل کر دیا۔ دو دن پہلے ہی ، سپریم کورٹ نے سوشانت سنگھ راجپوت کے معاملے کو سی بی آئی کے پاس بھیج دیا تھا، سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے۔ چیف جسٹس دیپنکر دتہ کی سربراہی میں جسٹس ریواتی موہتے ڈیرے کی بنچ نے دائر درخواست کو فیصل کر دیا۔
ایک درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ سبھاش جھا نے عدالت کو بتایا کہ پچھلی بار جب پولیس سپرنٹنڈنٹ آفیسر اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ممبئی آئے تھے ، تب ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اس افسر کورونا کے پس منظر میں قرنطین کر دیا تھا۔اور تفتیش کے لئے آئے ہوئے افسر کا تعاون نہیں کیا گیا۔ اب بھی کہیں سی بی آئی عہدیداروں سے اسی طرح کا برتاؤ نہیں کیا جائے گا۔ اس طرح کا تیقن عدالت میں موجود ریاستی حکومت اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے وکیلوں سے لیا جائے۔ اور وہ اس بات کا یقین دلائیں کے سی بی آئی عہدیداروں کو ہر ممکن تعاون دیا جائے گا اور ان کے کام میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔
اس ضمن میں عدالت نے کہا کہ، اگر درخواست گزاروں کو لگتا ہے کہ ریاستی حکومت، ممبئی پولیس یا میونسپلٹی سی بی آئی کے ساتھ تعاون نہیں کریں گی تو انہیں سپریم کورٹ جانا چاہئے۔ درخواست گزاروں نے صرف خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اگر واقعتا ایسا ہوتا ہے تو ، انہیں سپریم کورٹ میں جانا چاہئے۔ پہلے ہونے دو۔ اگر ایسا ہی کچھ ہوتا ہے تو انتظامیہ کو سپریم کورٹ پھٹکار لگائے گی۔ عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی وجہ سے سی بی آئی کے عہدیدار یہاں آئیں گے۔
14 جون کو ، سوشانت سنگھ راجپوت نے باندرا میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی اس ضمن میں کولکتہ کے وکلا پریانکا تبریوال اور دوویندر دبے نے ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی تھی ۔
دریں اثناء اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے لئے سی بی آئی کی ایک ٹیم ممبئی پہنچ گئی ہے اور اس نے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ سی بی آئی نے اس کیس کی تحقیقات کے لئے پانچ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ان میں سے ایک ٹیم باندرہ پولیس اسٹیشن پہنچی ہے۔ سی بی آئی حکام اس کیس سے متعلق دستاویزات ڈی سی پی ابھیشیک تریموکے سے لیں گے۔ اس کے بعد سی بی آئی ان کے انداز سے تفتیش آگے بڑھا ئیگی ۔
ممبئی پہنچنے والے سی بی آئی عہدیدار اس وقت گیسٹ ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔ سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں ملوث ایک نامعلوم شخص کو اس گیسٹ ہاؤس لایا گیا ہے۔ سی بی آئی حکام ان سے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔ تاہم ، اس شخص کی شناخت معلوم نہیں ہے۔ سی بی آئی نے سوشانت کے باورچی نیرج سے بھی رابطہ کیا ہے۔ اس کا جواب بھی درج ہوگا۔ سی بی آئی پہلے نیرج کا جواب ریکارڈ کرے گی۔ اس کا پتہ خفیہ رکھا گیا ہے۔ سوشانت کی موت کے وقت نیرج گھر میں موجود تھا۔ اسی لئے پورے معاملے میں نیرج کا جواب بہت اہم ہوگا۔ ‘سوشانت نے مجھ سے پانی کا گلاس طلب کیا تھا۔ نیرج نے اس سے قبل میڈیا کو بتایا تھا کہ سوشانت کبھی بھی اپنے کمرے کا دروازہ بند نہیں کرتا تھا۔
سی بی آئی سوشانت کے مبینہ دوست سندیپ سنگھ سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔ سندیپ سنگھ نے دو نیوز چینلز کو انٹرویو دیا۔ ان دونوں انٹرویو میں ، اس نے مختلف معلومات دیں۔ سندیپ نے ایک چینل کو بتایا ، سوشانت کی موت کی خبر نیوز چینلز سے ملی ہے۔ ایک اور چینل سے بات کرتے ہوئے ، انہوں نے دعوی کیا کہ انہیں فون پر موت کی اطلاع ملی ہے۔ لہذا ، سی بی آئی جانچ کرے گی کہ آیا سندیپ کچھ چھپا رہا ہے یا نہیں۔
بی آئی کی ایک خصوصی ٹیم جو کل ممبی پہونچی تھی۔ذراہع کے مطابق آج ان افسران نے ممبی میں واقع سی بی آئی دفتر میں مقامی افسران سے گفتگو کی اور تحقیقات کا لائحہ عمل تر تیب دیا۔ سنئر ائ پی ایس افس محمد سوئز حق جو کے ممبئ سی بی ای کے سپرنٹڈنت ھے وہ اس ٹیم کے نوڈل آفیسر مقرر کیے گیے ہیں ٹیم کے ارکین نے ان سے بھی گفتگو کی۔ سی بی آئی کی اس خصوصی تحقیقاتی ٹیم میں سی بی آئی کے جوائنٹ ڈائریکٹر منوج ششیدھر ، آئی پی ایس گگنڈیپ گمبھیر ، ایس پی نوپور پرساد اور ایڈیشنل ایس پی انیل یادو شامل ہیں۔