ریلوے کی نہیں ہورہی نجکاری:ویشنو

نئی دہلی، مارچ۔وزیر ریل اشونی ویشنو نے کہا کہ ریلوے کی نجکاری نہ کرنے کی حکومت واضح پالیسی ہے کیونکہ ریلوے سے ملک کے عوام کے تئیں سماجی فرائض کا احساس جڑا ہو اہے۔مسٹر ویشنو نے لوک سبھا میں عام بجٹ میں ویلوے کی وزارت کی گرانٹ مطالبات پر بحث کا جواب دیتے ہوئے بدھ کو کہا کہ حکومت ریلوے سے جڑے کسی شعبہ میں نجکاری کی پالیسی نہیں اپنا رہی ہے۔حکومت ریلوے مسافروں کے اوپر سبسڈی کے طورپر آٹھ ہزار کروڑ روپے خرچ کرتی ہے۔ ریلوے کے آپریشن میں حکومت عوامی فلاح و بہبود اور تجارتی فریق کے درمیان تال میل قائم رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ریلوے کے ذریعہ سے چھوٹے صنعت کاروں،کسانوں ایم ایس ایم ای شعبہ کے ساتھ سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینے کےلئے پرعزم اور اس سمت میں مسلس کام کئے جارہے ہیں جس کا نتیجہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ون اسٹیشن پروجیکٹ کے تصور کو سامنے رکھا ہے تاکہ ملک کے تنوع اور کونے کونے میں تیار کئےجانے والے مشہور مقامی مصنوعات کو قومی سطح پر پہچان مل سکے۔ریلوے کے وزیر نے واضح طورپر کہا کہ نوکری میں بھرتیوں پر کسی قسم کی روک نہیں ہے۔بھرتیاں باقاعدہ طورپر چل رہی ہیں۔پچھلے دنوں امیدواروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہیں،حکومت نے اس کو سمجھا اور مناسب حل نکالا ہے۔انہوں نے بلیٹ ٹرین معاملے میں اپوزیشن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی سے احمدآباد بلیٹ ٹرین ڈیزائن کا کام پورا ہونے کے بعد گجرات میں 99 فیصد تحویل اراضی کرلی گئی ہے۔اب تک 730 سے زیادہ پلر بن چکے ہیں۔ ہر مہینے آٹھ کلومیٹر کی رفتار سے پلر بنانے کا کام چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اینجینئروں کی صلاحیت پر بہت بھروسہ ہے۔کون کہتا ہے کہ ہندوستان کی مٹی میں بلٹ ٹرین نہیں چل سکتا ہے،یہ بہت شرم کی بات ہے۔اس سے پہلے ترنمول کانگریس کے کلیان بینرجی نے ہندوستان کی مٹی میں بلیٹ ٹرین نہ چلنے کے معاملے میں وزیرریل کے جواب کے درمیان کئی بار تبصرہ کیا اور شور شرابہ کیا۔ اس سے کچھ دیر کےلئے ایوان میں ہنگامے کے حالات بن گئے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اراکین سے ایوان کے وقار کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ اسپیکر کی اپیل کے بعد بھی ترنمول کانگریس اراکین نے کئی بار ہنگامہ کیا۔وزیر ریل نے ترنمول کانگریس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماں،ماٹی اور مانوش کی بات کرنے والوں کو ہندوستان کی مٹی اور بھارت ماں پر بھروسہ نہیں ہے یہ بہت شرم ناک ہے۔

Related Articles