یو ڈبلیو ڈبلیو نے روسی پہلوانوں ، آفیشلز پر پابندی عائد کردی

کورسیئر و وے وے (سوئٹزرلینڈ)، مارچ ۔یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو ) بیورو نے یوکرین پر روس کے بڑھتے ہوئے حملوں کے درمیان روسی پہلوانوں اور عہدیداروں کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ۔ یو ڈبلیو ڈبلیو نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا’’بیورو نے فیصلہ کیا ہے کہ روس اور بیلاروس میں یو ڈبلیو ڈبلیو سے منسلک فیڈریشنز سے تعلق رکھنے والے کسی بھی پہلوان یا اہلکار کو یو ڈبلیو ڈبلیو کیلنڈر کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔یو ڈبلیو ڈبلیو بیورو یوکرین کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ یو ڈبلیو ڈبلیو یورو نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی ) کی روسی اور بیلاروسی ایتھلیٹس اور آفیشلز کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی اجازت نہ دینے کی سفارش کے مطابق روس یا بیلاروس میں اس سال کے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی منسوخی کا بھی اعلان کیا۔

Related Articles