سوربھ نے 10 میٹر ایئر پسٹل میں طلائی تمغہ جیتا

قاہرہ، مارچ ۔ہندوستانی نشانے باز سوربھ چودھری نے منگل کے روز یہاں مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں جرمنی کے مائیکل شوالڈ کو6-16 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ سوربھ نے فائنل میں 42.5 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ کیا، جب کہ جرمن شوٹر 41.5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ روس کے آرٹیم چرناوسوف نے 40 پوائنٹس کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔ اس سے پہلے کوالیفکیشن راؤنڈ میں سوربھ نے 584 کے اسکور کے ساتھ روس کے وادیم مخمتیانوف کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا اور پہلے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ کل آٹھ نشانہ بازوں نے سیمی فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔ کوالیفکیشن راؤنڈ کے بعد سوربھ، چرناؤسوف، ایملز واسرمانیس (لاتویا) اور رابن والٹر (جرمنی) نے سیمی فائنل ایک کے لیے کوالیفائی کیا، جب کہ ترکی کے اسماعیل کیلیس اور مخمیتیانوف اور آذربائیجان کے شوالڈ اور رسلان لونایف نے دوسرے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ سوربھ اور چرنوسوف نے پہلے سیمی فائنل میں 38 پوائنٹس حاصل کیے اور ٹاپ دو پوزیشنوں پر فائز ہو کر گولڈ میڈل کے لیے کوالیفائی کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں، شیوالڈ اور لونیف چوٹی کے دو اسکورر رہے ۔ دونوں 37.5 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل کے مقابلے میں پہنچ گئے۔

 

Related Articles