گورنر کا چیتن چوہان کی موت پراظہار تعزیت
لکھنؤ، اترپردیش کے گورنر آنندی بین پٹیل نے ریاست کے فوجی فلاح و بہبود، ہوم گارڈ کے وزیر اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے رکن چیتن چوہان کی موت پر شدید تکلیف کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعیزیتی پیغام میں گورنر نے کہا کہ چیتن چوہان، نرم گو، محنتی اور متحرک فعال سیاسی رہنما تھے۔ گورنر نے ان کی روح کی تسکین کے لیے دعا کرتے ہوئے اہل خانہ کےتئیں دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
کورونا سے متاثر مسٹر چوہان کا آج دہلی میں موت ہو گئی تھی۔