واورنکا کا بھی یو ایس اوپن سے ہٹنے کا فیصلہ
برن ، (سوئزرلینڈ) سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن سے کھلاڑیوں کے ہٹنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب سوئزرلینڈ کے ٹینس کھلاڑی اسٹینس لاس واورنکا نے بھی اس ماہ کے آخر میں ہونے والے یو ایس اوپن سے اپنا نام واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یو ایس اوپن کا انعقاد 31 اگست سے نیویارک میں ہونا ہے لیکن یہاں کورونا وائرس کے سبب دینا کے نمبر دو کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال اور عالمی نمبر ایک کھلاڑی آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی سمیت کئی کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔
یو ایس اوپن کا خطاب جیتنے والے دنیا کے 17 ویں نمبر کے کھلاڑی واورنکا نے کہا کہ یہاں حالات ٹھیک نہیں ہیں ، خاص طور پر نیویارک میں۔ میں اس حالات میں امریکہ نہیں جاسکتا۔ وہ اپنی توجہ فی الحال فرنچ اوپن پر مرکوز کریں گے جس کا انعقاد ستمبر میں ہی کیا جائے گا۔