راحت اور بچاؤ کاروائیاں جاری: مرلی دھرن

ترواننت پورم / کوزیکوڈ، مرکزی وزیر مملک برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے سنیچر کے روز کہا کہ کیرالہ کے کوزیکوڈ میں پیش آئے طیارہ حادثے کے شکار لوگوں کو بچانے کے لئے حکومت کی کوششیں جا ری ہیں ۔
مسٹر مرلی دھرن نے کہا کہ کری پور ایک اونچائی پر واقع ہوائی اڈہ ہے اور اس حادثے سے متعلق حکام کی جانب سے مزید معلومات کا انتظار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے کیا ’’یہ ایک اونچائی پر واقع ہوائی اڈہ ہے۔ مرکزی حکومت ، وزارت شہری ہوا بازی اور ائرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے کوششیں جاری ہیں ۔ حکام سے مزید معلومات کا انتظار کیا جارہا ہے‘‘ ۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن نے پہاڑی کی چوٹی پر ایئر پورٹ واقع ہونے کی وجہ سے اس کو خطرناک ہوائی اڈے کے طور پر نشان زد کیا ہے۔ یہ ہوائی اڈ ہ طیاروں کے آپریشن کے لئے ملک کے 11 جوکھم والے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔
کیرالہ کے ضلع کنور کے رہنے والے مسٹر مرلی دھرن نے کہا ’’ میں ائیر انڈیا کے خصوصی طیارے کے ذریعے کلی کٹ جارہا ہوں۔ کلی کٹ ہوئی اڈے کے جائے حادثے پر پہنچ کر اس حادثے میں زخمیوں ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ سے ملنے کی توقع ہے ‘‘ ۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے کیرالہ کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر وشوا مہتا سے بات کی اور ان سے کہا کہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مرکزی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

 

Related Articles