میکمائی ٹرپ اور ایمازون نے کیا حکمت عملی اتحاد

نئی دہلی، نومبر۔ امیازون پے اور ٹریول گروپ میک مائی ٹرپ لیمیٹیڈ کی مکمل حاصل کردہ ذیلی کمپنی میک مائی ٹرپ نے امیازون ڈاٹ ان پر سفری خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک طویل المدتی اتحاد کا اعلان کیا ہے۔کمپنی نے آج کہا کہ اس اتحاد کے تھت ایمازون ڈاٹ ان پر ٹریول خدمات مہیا کی جائیں گی،جس میں موبائل ایپ اور ویب سائٹ کا مجموعہ بھی شامل ہے۔یہ اتحاد امیازون پے کو ایک بہتر تجربہ تیار کرنے اور میک مائی ٹرپ کے سفر کی خدمات کے ذریعہ گاہکوں کو زیادہ فائدہ پہنچانے میں مدد کرے گا۔میک مائی ٹرپ کے ، شریک بانی اور گروپ سی ای او، راجیش ماگو نے کہا، ’’ہم ایمازون کے ساتھ شراکت کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ اس کمپنی نے پوری دنیا میں لوگوں کے آن لائن خریدنے کے طریقے کو بدل دیا ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے لوگ ڈیجیٹل کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ اس ایسوسی ایشن کے ساتھ، ہم نئے صارفین کے لیے ٹریول بکنگ کو بہت زیادہ آسان بنانے کے لیے پرجوش ہیں تاکہ ٹریول بکنگ کے آن لائن پھیلاؤ کو بڑھایا جا سکے۔ ‘‘ایمازون پے کے سی ای او اور نائب صدر مہیندر نیرورکر نے کہا، ’’ایمیزون پے پر، ہمارا مقصد ادائیگی کے عمل کو آسان بنا کر اپنے صارفین کو ایک قابل اعتماد، آسان اور پرلطف تجربہ فراہم کرنا ہے۔ میک مائی ٹرپ کے ساتھ ہماری وابستگی سے ہمارے لاکھوں صارفین کو فائدہ پہنچے گا اور وہ ملک میں بہترین خدمات اور پیشکشوں کا انتخاب کر سکیں گے، جس سےایمازون پے کے ذریعے آسانی سے ادائیگیاں کر کے ان کے پورے سفر کو مزید ہموار بنایا جائے گا۔‘‘

Related Articles