جموں و کشمیر میں سال 2019 سے جاری مظالم کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر،ستمبر ۔پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ جموں و کشمیر میں سال 2019 سے جاری مظالم کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنے لوگوں کے خلاف سختی سے پیش آتی ہے جبکہ چینی فوج کا والہا نہ خیر مقدم کرتی ہے۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔انہوں نے کہا: ’جموں وکشمیر میں سال 2019 سے جاری مظالم کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے جموں وکشمیر میں جو کچھ ہوا بدقسمتی سے اس سے چشم پوشی کی گئی اب اسی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ہم کب زبان کھولیں گے‘۔موصوفہ ے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا: ’ جہاں بھی حقوق اور وقار کو پاؤں تلے روندھا جاتا ہے وہاں دفعہ144 نافذ کرنا حکومت ہند کا ترجیحی اپروچ ہے۔ حکومت اپنے ملک کے لوگوں کے خلاف آہنی مٹھی استعمال کرنے سے کوئی دریغ نہیں کرتی ہے جبکہ چینی فوج کا والہا نہ استقبال کیا جاتا ہے‘۔

Related Articles