پٹرول 25 پیسے -ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہوا

نئی دہلی ، اکتوبر ,عالمی بازار میں خام تیلی میں تقریباً استحکام رہنے کے درمیان جمعہ کو ڈیزل 30 پیسے اور پٹرول 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ۔ کل دونوں کی قیمتوں میں اتنا ہی سے اضافہ کیا گیا تھا۔ دہلی میں آج پٹرول 101.89 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.17 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔پچھلے چار دنوں میں سے تین میں پٹرول 70 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ ڈیزل بھی آٹھ دن سے 1.55 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔یورپ میں توانائی کے بحران کی وجہ سے خام تیل میں مسلسل سات دنوں کی تیزی کے بعد ، پچھلے دو دنوں می نرمی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ گذشتہ روز امریکی بازار میں کاروبارکے اختتام پر بریٹ کروڈ نرم پڑ کر 78.52 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 75.03 ڈالر فی بیرل رہا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.89 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.17 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

 

Related Articles