سیف علی خان کی بیٹوں کو غلطیوں سے نہ گھبرانے کی نصیحت
ممبئی،ستمبر۔بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے اپنے بیٹوں ابراہیم علی خان، تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کو نصیحت کی ہے کہ اگر انہیں فن اداکاری میں ان کے (میرے) نقش قدم پر چلنا ہے تو پھر غلطیوں پر شرمانہ یا گھبرانا نہیں چاہیے اور ساتھی اداکاروں سے سیکھنا چاہیے۔واضح رہے کہ سیف علی خان اور ان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ کے دو بچے ابراہیم علی خان اور سارہ علی خان ہیں، سارہ جو کہ بالی ووڈ میں اداکاری شروع کرچکی ہیں اور وہ وہاں کافی مقبول بھی ہیں۔تاہم ابراہیم نے ابھی اپنے کیریئر کا آغاز نہیں کیا ہے، جبکہ سیف علی خان کی اپنی دوسری بیوی کرینہ کپور خان سے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر علی خان ہیں جو دونوں کافی چھوٹے ہیں۔ایک میڈیا پورٹل سے گفتگو میں سیف علی خان کا کہنا تھا کہ آپ کے ارد گرد کافی لوگ ہیں، جن میں بڑے اسٹارز اور عظیم اداکار بھی موجود ہیں ان سب سے سیکھنا چاہیے۔کوشش کریں کہ اچھی چیز کریں، کہنا آسان اور کرنا مشکل ہوتا ہے اور غلطی یقیناً ہوتی ہے لیکن اصل چیز یہ ہے کہ ہم جس دنیا میں رہتے ہیں اس کے لیے ہمیں کچھ دینا ہوتا ہے، میرے خاندان نے اپنے لیے انٹرٹینمٹ کا شعبہ چنا، تو پھر ہمیں انٹرٹینمنٹ یقینی بنانا ہوگا۔