زوجیلا سرنگ پر جاری کام کا گڈکری جائزہ لیں گے

نئی دہلی، ستمبر۔جموں و کشمیر میں ساڑھے تین ہزار میٹر کی بلندی پر زوجیلا درہ میں قومی شاہراہ نمبر ایک پر زیرتعمیر ہر موسم میں سری نگر اور لیہہ کے درمیان سہولت پر مبنی آمد و رفت کے ساتھ ہی ملک کی شمالی سرحدوں کی حفاظت کے لیے بھی اسٹریٹجک طور پر اہم ثابت ہوگا۔زوجیلا درہ پر زیر تعمیر سرنگ سری نگر کارگل اور لیہہ سے جوڑے گی۔ سری نگر سے لیہہ پہنچنے میں تین گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگتا ہے اور زیادہ برفباری کے سبب سردیوں میں اس راستے کو چھ ماہ کے لیے بند کیا جاتا ہے جس کے سبب لیہہ -لداخ ملک کے باقی حصے سے ایک طرح سے کٹ جاتا ہے۔ زوجیلا میں سرنگ پر تعمیراتی کام کاآغاز روڈ ٹرانسپورٹ اور نیشنل ہائی وے کے وزیر نتن گڈکری نے اکتوبر 2020 میں ورچول ذریعے سے بلاسٹ کر کی تھی اور اگلے ہفتے کی شروعات میں وہ موقع پر جا کر سرنگ کی تعمیراتی کام کی ترقی کا جائزہ لیں گے۔ سرنگ پر کام پورا ہونے کے بعد یہ راستہ 12 ماہ کھلا رہے گا اور اس سے نہ صرف عام لوگوں کو فائدہ ہوگا بلکہ فوج کو بھی اسٹریٹجک فائدہ ملے گا۔ فوج کی گاڑی اور ساز و سامان سال بھر سری نگر سے کارگل، لیہہ اور لداخ تک اس راستے سے آمد و رفت کر سکیں گی۔

Related Articles