گنگوتری جانے والی گاڑی کھائی میں گر گئی ، ایک ہلاک اور تین زخمی

دہرادون/اترکاشی، ستمبر۔اتراکھنڈ کے گنگوتری دھام جانے والی عقیدت مندوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک نوجوان ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ گاڑی میں سوار تمام مسافر اترپردیش کے اوریا ضلع کے رہنے والے ہیں۔ یہ حادثہ کل رات 9:30 بجے پیش آیا۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر ڈی ایس پٹوال نے جمعہ کی صبح بتایا کہ سویفٹ کار نمبر UP-79W-9256 ہرشیل سے گنگوتری جارہی تھی کہ بے قابو ہوکر 100 فٹ گہری کھائی میں کل رات 09:30 بجے گر گئی۔ ایس ڈی آر ایف اور پولیس ٹیم اطلاع پر پہنچی، ریسکیو کے دوران ہرش مشرا (32) ولد نامعلوم ، ساکن اوریا (یوپی) کی لاش برآمد ہوئی جبکہ ریشبھ عرف انشل (29) ولد راجیش کمار ساکن ستیشور نگر ، رمیش سنگھ (28) ولد سکھدیو سنگھ ، ساکن بنارسی داس نگر اور وشال کشواہا (38) ولد جگناتھ ، ساکن ستیشور نگر ضلع اوریا (یوپی) ضلع زخمی حالت میں ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

Related Articles