فلسطین میں کرونا سے 16 اموات، دو ہزار نئے کیسز کی تصدیق
راملہ،ستمبر۔فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے بدھ کوجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 16 مریض دم توڑ گئے جب کہ 1899 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2117 فلسطینی کرونا مریض صحت یاب ہوئے۔فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں کرونا کے 7 اور غرب اردن میں 9 مریض دم توڑ گئے۔غزہ میں نئے کرونا مریضوں کی تعداد 1280 جب کہ غزہ کی پٹی میں 619 سامنے آئی۔فلسطینی علاقوں میں کرونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب91 اعشاریہ 6 فی صد، فعال کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 4 فی صد اور اموات ایک فیصد ریکارڈ کی گئیں۔