ہوٹل میں پلیٹیں پھینکنے کے الزام میںمزاحیہ اداکار گرفتار

نیویارک،ستمبر۔ معروف امریکی کامیڈین ایڈی ڈیزین کو ہوٹل میں پولیس اہلکاروں پر پلیٹیں پھینکنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ دی سن کے مطابق 64سالہ کامیڈین کو لاویل، میری لینڈ میں حراست میں لیا گیا ہے جہاں انہوں نے ریسٹورنٹ میں ہنگامہ کیا جس پر ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے پولیس بلا لی۔ پولیس آنے پر کامیڈین نے بوتھ پر موجود ایک خاتون کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی اور جب پولیس آفیسرز اس کی طرف بڑھے تو اس نے ان پر پلیٹیں پھینکنی شروع کر دیں۔بتایا گیا ہے کہ پولیس کی طرف سے ابتدائی طور پر کامیڈین سے کہا گیا کہ وہ ریسٹورنٹ سے چلے جائیں لیکن انہوں نے انکار کر دیا، جس کے بعد پولیس آفیسرز ان کی طرف بڑھے تو وہ انہیں پلیٹیں مارنے لگے، جس پر انہیں حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل ڈیزین پر میری لینڈ کے شہر کمبرلینڈ میں واقع ایک ریسٹورنٹ کی کیرا نامی ویٹرس کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

 

Related Articles