میری موت کی خبروں نے اہلخانہ کو بہت پریشان کیا: سپنا چوہدری
ممبئی،ستمبر-بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کی سابقہ کنٹسٹنٹ اور ہریانوی دیسی کوئین سپنا چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ اْن کی موت کی جھوٹی خبروں نے اْن کے اہلخانہ کو بہت پریشان کردیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپنا چوہدری نے اپنی موت کی افواہوں پر ردّعمل دیتے ہوئے خصوصی انٹرویو دیا جس میں اْنہوں نے انکشاف کیا کہ موت کی جھوٹی خبروں کی وجہ سے اْن کے اہلخانہ کو بہت سی فون کالز موصول ہوئیں جن سے وہ بیحد پریشان ہوگئے تھے۔سپنا چوہدری نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’یہ میرے خاندان کے لیے بہت پریشان کْن تھا، وہ نہیں جانتے تھے کہ اس سے کیسے نمٹا جائے، شوبز کے شعبے میں فنکاروں کو بہت سی افواہوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن موت کی افواہ بہت ہی عجیب تھی۔‘اْنہوں نے کہا کہ ’میں حیران ہوں کہ کوئی بھی شخص اس طرح کسی کی موت کی افواہ کیسے پھیلا سکتا ہے، اس افواہ سے ناصرف فنکار مْتاثر ہوتا ہے بلکہ اْس کی فیملی بھی شدید مْتاثر ہوتی ہے۔‘ہریانوی ڈانسر نے کہا کہ ’کسی کے والدین کو اچانک فون کال موصول ہوتی ہے کہ آپ کی بیٹی یا بیٹا، اب اس دْنیا میں نہیں رہے تو وہ کیسا محسوس کریں گے۔‘سپنا چوہدری نے مزید کہا کہ ’ان افواہوں کی وجہ سے میری فیملی کے پاس بہت سی فون کالز آئیں جن میں اْن سے یہی پوچھا گیا کہ سپنا کی موت کیسے ہوئی جو کافی پریشان کْن تھا۔‘واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک خبر شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ اداکارہ و ڈانسر سپنا چوہدری ہریانہ میں ایک کار حادثے کے دوران ہلاک ہوگئیں۔اس خبر کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر سپنا چوہدری کے مداحوں کی جانب سے شدید افسردگی کا اظہار کیا گیا تھا۔بعد ازاں میڈیا کی جانب سے سپنا چوہدری کی موت کی خبروں کی تردید کی گئی تھی۔اس حوالے سے سپنا چوہدری کے ساتھی فنکار دیو کمار دیوا نے کہا کہ اداکارہ کی موت کی خبریں جھوٹی ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ سپنا چوہدری بالکل ٹھیک ہیں اور اْن کی کار کو کوئی حادثہ نہیں ہوا ہے۔