نائیڈو نے کووڈ ویکسینیشن کے لیے حکومت کی سراہنا کی

نئی دہلی،  ستمبر , نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ملک میں 75 کروڑ سے زائد کووڈ ٹیکہ کاری کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افراد کو ویکسین لینی چاہیے۔مسٹر نائیڈو نے منگل کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ جو لوگ مختلف شکوک و شبہات کی وجہ سے ٹیکے نہیں لگوا رہے ہیں انہیں کووڈ ٹیکہ لگوالینا چاہیے۔ ملک تمام لوگوں کو ویکسینیشن کرنے کا ہدف حاصل کرنے کی سمت گامزن ہے۔انہوں نے کہا ’’میں یہ جان کر بہت خوش ہوں کہ جب ملک 75 واں یوم آزادی منا رہا ہے تو 75 کروڑ ٹیکے لگانے کی کامیابی حاصل کرلی گئی ہے۔ میں اس کامیابی کے لیے ہیلتھ کارکنان، سرکاری افسران اور دیگر تمام لوگوں کا احترام کرتا ہوں‘‘۔

Related Articles