شلپا شیٹی کی بہن نے بگ باس او ٹی ٹی میں اپنے پہلے بوائے فرینڈ کی موت کی انتہائی دردناک کہانی سنادی

ممبئی،ستمبر۔ بگ باس او ٹی ٹی کی گزشتہ قسط میں اداکارہ شمیتا شیٹی نے گزشتہ دنوں اپنے پہلے بوائے فرینڈ کی کارحادثے میں موت واقع ہونے کی کہانی سنا کر ناظرین کو بھی جذباتی کر دیا۔ انڈیا ٹی وی نیوز کے مطابق شلپا شیٹی کی بہن شمیتا شیٹی نے شو کی ایک اور امیدوار نیہا بھاسن کو اپنے ماضی کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے پہلے بوائے فرینڈ کی موت ایک کار حادثے میں ہوئی تھی جس پر وہ طویل عرصے تک شدید ذہنی دبآ کا شکار رہی تھیں۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں بگ باس کی طرف سے کنکشنز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ تمام امیدوار اپنی انفرادی گیم کھیل سکتے ہیں۔ کنکشنز میں امیدواروں کے درمیان کافی لڑائی جھگڑے بھی ہوئے اور بعض جوڑیوں میں اچھی دوستی بھی رہی۔اس دوران شمیتا شیٹی اور راکیش باپت کے درمیان کافی قربت رہی۔تاہم اب تمام امیدوار اپنی اپنی حکمت عملی کے تحت انفرادی گیم کھیل رہے ہیں۔

 

Related Articles