سدھارتھ ملہوترا نے مشن مجنو کی شوٹنگ مکمل کی

ممبئی، بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے فلم مشن مجنو کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔
سدھارتھ ملہوترا نے آر ایس وی پی اور گلٹی بائے ایسوسی ایشن میڈیا کے آنے والی جاسوسی تھرلر فلم مشن مجنو کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ اس فلم میں سدھارتھ ملہوترا را ایجنٹ کا کردار نبھائیں گے جو پاکستانی سرزمین پر ہندستان کے خفیہ آپریشن کی قیادت کرتا ہے۔
فلمساز امر بوٹالہ نے کہا ’’اس چیلنجنگ وقت میں شوٹنگ کرنے کے باوجود ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہم نے اپنے مقررہ وقت میں سدھارتھ کے حصے کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ سڈ کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی ہوئی ہے اور انہوں نے اس فلم کو اپنے طریقے سے بہت خاص بنادیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ رونی سکرو والا، امر بوٹالہ اور گریما مہتا (گلٹی بائے ایسوسی ایشن میڈیا) کی جانب سے پروڈیوس کردہ فلم مشن مجنو کو پرویز شیخ، اسیم اروڑہ اور سمیت بٹھیجا نے لکھا ہے۔ شانتو باگچی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سدھارتھ ملہوترا، رشمیکا مندانا ، شارب ہاشمی اور کومود مشرا نظر آئیں گے۔

Related Articles