امریکہ: ہائی سکول میں طالب علم نے فائرنگ کرکے ساتھی کو قتل کر دیا

واشنگٹن- ستمبر,امریکا کی شمالی ریاست کیرولائنا کے شہر ونسٹن سالیم کے ایک ہائی سکول میں فائرنگ کے نیتجے میں ایک طالب علم ہلاک ہو گیا ہے۔ چینی خبر رساں اداریکے مطابق ونسٹن سالیم پولیس ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ کیٹرینا تھامسن کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز دوپہر کے وقت ماؤنٹ ٹیبور ہائی سکول میں ایک طالب علم نے دوسرے طالب علم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں طالب علم شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر ویک فاریسٹ یونیورسٹی بپٹسٹ میڈیکل سینٹر پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مشتبہ طالب علم ابھی تک پکڑا نہیں گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

Related Articles