ایلٹن جان اپنا نیا البم ریلیز کرنے کیلئے تیار

لندن،05ستمبر,معروف برطانوی گلوکار سر ایلٹن جان نے اعلان کیا ہے کہ وہ گلوکارہ نکی منہاج، گلوکار لیل نازایکس اور گلوکارہ دعا لیپا کے ساتھ مل کر اپنا نیا البم ’لاک ڈاؤن سیشنز‘ ریلیز کرنے والے ہیں۔ایلٹن جان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماسک پہنے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے اس نئے البم کی ریلیز کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ ’لاک ڈاؤن کے دوران آخری چیز جس کی انہوں نے توقع کی تھی وہ ایک البم بنانا تھا لیکن جیسے جیسے اس وبائی مرض کا پھیلاؤ جاری رہا، بہت سارے پروجیکٹس بھی جاری رہے۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’وہ مختلف اور دلچسپ انتخاب کے ساتھ اختتام کر رہے ہیں جس کے سبب انہیں پہلے بھی جانا جاتا ہے۔‘انہوں نے لکھا کہ ’انہوں نے ایسا انتخاب کیا ہے کہ جو انہیں کمفرٹ زون سے ہاہر کسی بالکل نئی جگہ لے کر جائے۔‘انہوں نے لکھا کہ ’لاک ڈاؤن کے دوران مختلف فنکاروں کے ساتھ کام کرنے پر انہیں اپنا پرانا وقت یاد آگیا ہے اور یہ بہت حیرت انگیز تھا۔ ‘سر ایلٹن جان نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر گلوکارہ نکی منہاج، گلوکارلیل نازایکس اور گلوکارہ دعا لیپا اور ان تمام فنکاروں کو بھی ٹیگ کیا جن کے ساتھ مل کر انہوں نے یہ نیا البم ریکارڈ کیا ہے۔

Related Articles